نگران وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

     نگران وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)  لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیر اعظم پاکستان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی،اپیل میں قانون دان مقسط سلیم  نے موقف اختیار کیا کہ نگران وزیر اعظم کے عہدے کی 90دن کی مدت 15 نومبر کومکمل ہوچکی ہے،یا تو نگران وزیر اعظم کو ہٹا دیا جائے یا پھر عدالت کی جانب سے نگران وزیر اعظم کے عہدے کی اضافی مدت کو آئینی تحفظ دیدیا جیسے نیپا ل اور بنگلہ دیش میں ہوچکا ہے،نگران وزیر اعظم کو پالیسی معاملات میں فیصلے کرنے سے روکا جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ نئے قانونی حکومتی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے عملدرآمد کرے،استدعا ہے کہ آئینی اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی جانب سے  27 نومبر کو  اس درخواست کو مسترد کرنیکا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اپیل دائر

مزید :

صفحہ آخر -