پی ٹی آئی انتخابات سے فرار، ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے: احسن اقبال 

    پی ٹی آئی انتخابات سے فرار، ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے: احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات سے فرار اور ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی الیکشن سے خوفزدہ ہے کیونکہ ان کو امیدوار نہیں مل رہے،۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پورے ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخابی عمل پر ایک خودکش حملہ کیا ہے، پی ٹی آئی الیکشن سے فرار کی راہیں تلاش کر رہی ہے، ہم پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہوں گے، عوام چاہتے ہیں جلد از جلد جمہوری منتخب حکومت آکر مسائل حل کرے، پی ٹی آئی اس وقت جمہوریت کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -