بجلی ٹیرف میں کمی پر کام جاری، اگلے ماہ تک مکمل کرلینگے: نگرا ن وزیر توانائی 

    بجلی ٹیرف میں کمی پر کام جاری، اگلے ماہ تک مکمل کرلینگے: نگرا ن وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کر رہے ہیں اور اگلے ایک ماہ تک ٹیرف پر کام مکمل کر لیں گے۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں نگران  وزیر توانائی محمد علی نے کمیٹی کو بتایا کہ ماضی کی غلطیوں پر بات کا فائدہ نہیں، ماضی میں ڈالرز اور زیادہ منافع پر معاہدے ہوئے اور اب ہمیں ان ماضی کے معاہدوں پر نظر ثانی پر نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجلی ریٹ پر صنعت کے لیے مسائل ہیں، پاکستان میں صنعت کے لیے بجلی ریٹس 16سینٹس تک ہیں جب کہ دیگر ممالک میں یہ ریٹس 9 سینٹس تک ہیں۔ نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کر رہے ہیں، اگلے ایک ماہ تک بجلی ٹیرف پر کام مکمل کر لیں گے، بجلی ریٹس میں 60 فیصد تک کیپیسٹی پیمنٹ ہے، بجلی کا ٹیرف اسٹرکچر ٹھیک کرینگے اور ساتھ ہی بجلی ریٹس میں ٹیکس اسٹرکچر بھی ٹھیک کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکوز میں نجی شعبے سے لوگ لائیں گے، ملک میں بجلی کھپت بڑھانا ہوگی جس کیلئے بجلی ترسیلی نظام بھی بہتر بنانا ہے۔اس کے علاوہ چیئرمین کمیٹی نے داسو پن بجلی منصوبے سے ٹرانسمیشن لائن کے ٹھیکوں پرکمیٹی کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر توانائی

مزید :

صفحہ آخر -