بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی عالمی اداروں کی معاونت سے بچت سکیم متعارف

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی عالمی اداروں کی معاونت سے بچت سکیم متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (این این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے عالمی ترقیاتی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت سے بی آئی ایس پی بچت سکیم کا اجرا ء کر دیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یونیسیف، جی آئی زیڈ، جرمن کارپوریشن اور اعلیٰ سرکاری حکام کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آئی ایس پی بچت سکیم کا تعارف کرایا۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے پروگرام کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی بچت سکیم کا مقصد صارفین میں مالی خودمختاری اور بچت کی عادت پیدا کرنا ہے جو انہیں معاشی غیر یقینی صورتحال کے دوران اضافی معاونت کا کام د ے گی۔ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ بچت سکیم کے تحت بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے گھرانے اور 40 پی ایم ٹی سکور والے افراد مستفید ہو سکیں گے، اس سکیم کے تحت صارفین کے بچت اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ صارفین پر لازم ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا ایک حصہ اپنے بچت کھاتوں میں محفوظ کریں، حکومت صارفین کی بچت کا چالیس فیصد اضافی حصہ فراہم کریگی۔انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین دونوں ہی درخواست دینے کے اہل ہیں اور اس سکیم کا ابتدائی طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے تمام ترقیاتی شراکت داروں کا بی آئی ایس پی بچت سکیم کی تیاری اور آغاز میں ان کی تکنیکی اور مالی معاونت کے لیے شکریہ ادا کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس سکیم میں شامل ہوں۔

 بچت سکیم

مزید :

صفحہ آخر -