پاکستان سے مزید دو ہزار سے زائد افغان باشندے واپس چلے گئے

    پاکستان سے مزید دو ہزار سے زائد افغان باشندے واپس چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آ باد (آئی ا ین پی) ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 دسمبر کو مزید دو ہزار 376 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 703 مرد، 415 خواتین اور  ایک ہزار 285 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 31 ہزار 431 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

افغان باشندے

مزید :

صفحہ آخر -