اے پی ایس کے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: پرویز اشرف

    اے پی ایس کے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: پرویز اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا 16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار سانحہ آرمی پبلک سکول کی 9 ویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 16 دسمبر کے دلخراش واقعے نے  پورے ملک کو جس غم اور دکھ میں مبتلا کیا تھا وہ ناقابل بیان ہے آرمی پبلک سکول کے ان معصوم  ہیروز کی قربانیوں سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہمیں آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر دہشتگردی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشش کرنی چاہیے  9 سال کے بعد بھی  سانحہ اے پی ایس کا غم روز اول کی طرح پوری قوم کے دلوں میں موجود ہے اْن خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے  اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا  آج ایک بار پھر دہشتگرد ہماری سیکیورٹی فورسز  کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج بھرپور عزم کے ساتھ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے نبردآزما ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔اسپیکر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -