اسلا م آباد ہائیکورٹ، این اے 35,36کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

    اسلا م آباد ہائیکورٹ، این اے 35,36کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 35 کوہاٹ اور این 36 ہنگو اورکزئی کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں جبکہ چوہدری نثار کے حلقہ این اے 53 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست مسترد کردی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر از سر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کا موقف سن کر ٹھوس فیصلہ کرے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ قانون کے مطابق تمام حلقوں کی آبادی برابر ہونی چاہیے درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں سے علاقے کے عوام کا حق رائے دہی مجروح ہوتا ہے عدالت نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقہ این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد کردی حلقہ این اے 53 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست شیخ ساجد الرحمن نے دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -