جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بدانتظامی کے الزامات کے  معاملہ پر رجسٹرار احتساب عدالت  کو عہدہ سے ہٹادیاگیا 

  جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں بدانتظامی کے الزامات کے  معاملہ پر رجسٹرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس اسلام آبادمیں بدانتظامی کے الزامات کے معاملہ پر رجسٹرار احتساب عدالت محمد عمران کو عہدہ سے ہٹادیاگیا۔ وزارت قانون کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کردیے گئے جس میں گریڈ17کے محمد عمران حیدر سیال کو واپس اپنے محکمہ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محمد عمران حیدرسیال احتساب عدالت اسلام آبادمیں بطور رجسٹرار خدمات سرانجام دے رہے تھے اورمحمد عمران حیدرسیال پر ایف آئی اے میں انکوائری بھی زیر التواء ہے۔ذرائع کے مطابق محمد عمران سیال پر اسلام آبادبارکونسل سے غلط بیانی کرکے لائسنس لینے کا بھی الزام ہے۔ 

 رجسٹرار 

مزید :

صفحہ آخر -