انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ملک انار کی کی طرف جائے گا: سراج الحق

  انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ملک انار کی کی طرف جائے گا: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لوئردیر(آئی این پی)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔جندول خزانہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت معیشت تباہ حال ہے اور پاکستان میں بیروزگاری عام ہے، ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ 8 فروری کو انتخابات کا انعقاد ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، ملکی استحکام کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جو لوگ الیکشن کو ملتوی کرنے کی تجویز دے رہے ہیں وہ اس ملک کو اندھیروں کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

 سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -