چینی سمیت 19اشیا ء ضروریہ مہنگی، 12کی قیمتیں مستحکم رہیں: ادارہ شماریات

      چینی سمیت 19اشیا ء ضروریہ مہنگی، 12کی قیمتیں مستحکم رہیں: ادارہ شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہونے کے باوجود 19 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.06فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 43.16 فیصدکی ریکارڈ سطح پر برقرار ہے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور بائیس اشیاء  ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے اسی طرح گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ آخر -