آئی ایم ایف کو گردشی قرضہ جون 2023کی سطح پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی 

آئی ایم ایف کو گردشی قرضہ جون 2023کی سطح پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے آئی ایم ایف کو پاور شعبے کا سرکلر ڈیٹ جون 2023 کی سطح 2 ہزار 310 ارب روپے پر برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی، پاور ڈویژن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور میں تفصیلات پیش کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کے اجلاس میں پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جون 2023 تک پاورسیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب روپے تھا، گردشی قرص کو 2310 ارب روپے کی سطح پر ہی رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس متعلق آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، صوبوں کی طرف 113ارب روپے بجلی بقایا جات ہیں، بجلی چوری کیخلاف مہم سے 52ارب روپیسے زیادہ وصول کر چکے ہیں، ملک میں نیٹ میٹرنگ کے صارفین 1200میگاواٹ تک پہنچ چکے۔این ٹی ڈی سی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے بتایا کہ ہمارا بجلی پیداوار میں مستقبل کا فوکس مہنگے فیول سے بچنا ہے، ہمارا فوکس شمسی توانائی کو فروغ دینا ہیدس سالہ بجلی پیداواری پلان تیار کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت صرف سستے فیول پر ہی بجلی منصوبے لگیں گے۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ انرجی باسکٹ ٹھیک کرنا پڑیگی، پاکستان میں خطے کے مقابلے بجلی مہنگی ہے پاکستان میں مہنگی بجلی  سے ترقی میں رکاوٹ ہے۔

گردشی قرضہ

مزید :

صفحہ اول -