اسحاق ڈار کی سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت 

   اسحاق ڈار کی سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے  انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل ہی اسحاق ڈار نے  سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کر دیا۔جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر جاری افواہیں غلط ہیں، الیکشن کمیشن تھوڑی دیر میں شیڈول جاری کرے گا۔ جیو نیوز پر خبر چلنے کے بعد  اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -