امریکی صدر کا صدر اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ،غزہ کی جنگ پر تبادلہ خیال 

   امریکی صدر کا صدر اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ،غزہ کی جنگ پر تبادلہ خیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)مریکی صدر جو بائیڈن اورترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ،  غزہ کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، بائیڈن نے ترکیہ اور یونان کے درمیان قربت کی حمایت کا اظہار کیا ہے،   ترک میڈیا  کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے جاری ہونے والے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقے کو انسانی امداد میں اضافے سمیت  غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر اتفاق کیا،بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا،بات چیت  کے دوران، نیٹو اتحاد کی مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، اور بائیڈن نے سویڈن سے اس اتحاد میں فوری شمولیت  کے حوالے سے  اپنی توقع کا اظہار کیا،بیان  کے مطابق صدر بائیڈن نے ترکیہ اور یونان کے درمیان حالیہ تعمیری اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔

تبادلہ خیال

مزید :

صفحہ اول -