غیر شرعی نکاح کیس ، عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

     غیر شرعی نکاح کیس ، عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحہ پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ منظور کیاجاتاہے، حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بشریٰ بی بی بطور ضمانت پچاس ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی۔حکمنامہ کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں، شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں، کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

غیر شرعی نکاح 

مزید :

صفحہ اول -