پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

    پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992ء میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993ء میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ترجمان کے مطابق افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمے داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

کموڈور ترقی 

مزید :

صفحہ اول -