مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس، گجرات، سیالکوٹ، نارووال سے امیدواروں کے انٹرویو

    مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کااجلاس، گجرات، سیالکوٹ، نارووال سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا دسواں اجلاس گذشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت میں ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویڑنل کوآرڈینیٹرزنے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمانی بورڈ گجرات، سیالکوٹ اور نارووال سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کے لئے انٹرویو کئے گئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویڑن کی 11 قومی اسمبلی جبکہ 23 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں انٹرویوز کیے گئے ہیں,مجموعی طور پر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹ کیلیے 96 امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے،گجرات کی قومی اسمبلی 4 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے،سیالکوٹ کی قومی اسمبلی کی 5 نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے،نارووال سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں جبکہ 5 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے،پارلیمانی بورڈ سرگودھا ڈویڑن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویڑن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان اور گوجرانولہ سے پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز کرچکاہے

ن لیگ پارلیمانی بورڈ

مزید :

صفحہ اول -