احد چیمہ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے مراسلہ جاری کر دیا

      احد چیمہ کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے مراسلہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   اسلام آ باد (آئی این پی) نگران وزیراعظم کے مشیر احد خان چیمہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات ابھی تک کیوں جمع نہیں کروائیں، الیکشن کمیشن نے کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کیبنٹ ڈویژن کے سیکرٹری کے نام خط میں لکھا گیا کہ احد چیمہ کو اثاثے کے بارے میں خط لکھا گیا لیکن انہوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ خط میں لکھا گیا کہ وزیراعظم، وزیراعلی، وزیر یا پھر نگران حکومت کا کوئی بھی ممبر اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند ہے۔ اس کے علاوہ بیوی اور اپنے بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے کا پابند ہے،خط میں لکھا گیا کہ اثاثوں کے متعلق تفصیلات 18 دسمبر تک جمع کروا دیں۔ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل بھی انہیں اثاثے ظاہر کرنے کے لئے خط لکھا تھا اس کے باوجود انہوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں، اس وجہ سے الیکشن کمیشن کو دوبارہ کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھنا پڑا۔

احد چیمہ 

مزید :

صفحہ اول -