واپڈاقوم کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے،ندیم اقبال

  واپڈاقوم کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے،ندیم اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)واپڈا  قوم کو سستی بجلی مہیا کرنے اور بڑھتی ہوئی آبادی کو پانی کی بنیادی سہولت ہنگامی طور پر مہیا کرانے کے لئے دن رات جدوجہد کررہا ہے اور ساڑھے تین روپے فی یونٹ سستی بجلی کمپنیوں کو مہیا کررہا ہے اور نئے ڈیموں کی تعمیر سے صنعت، زراعت کی بڑھتی ہوئی بھاری ضروریات جلد پوری کرنے کے لئے کوشاں ہے  ان خیالات کا اظہار ندیم اقبال جنرل مینیجر ہائیڈل آپریشن واپڈا نے ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے زیراہتمام واپڈا  ہائیڈل اپریشن کے ملازمین کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کے نمائندگان نے ملک بھر سے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے اپیل کی کہ وہ  واپڈا کی قومی ذمہ اریوں کو پورا کرنے کیلئے مثالی محنت سرانجام دینے میں کوئی کسر ایفاء نہ رکھیں۔اْسامہ طارق، نوشیر خان ودیگرنے بھی خطاب کیا -