نشے کے عادی افراد بیشتر ٹریفک سگنلز بند ہونے کی وجہ بن گئے

    نشے کے عادی افراد بیشتر ٹریفک سگنلز بند ہونے کی وجہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشے کے عادی افراد کراچی کے بیشتر ٹریفک سگنلز بند ہونے کی وجہ بن گئے، شہرقائد کے تیس سے زائد ٹریفک سگنلز کی الیکٹرک وائرنگ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق کراچی میں آئے روز ٹریفک جام کی بڑی وجہ سامنے آگئی تار چوری ہونے سے شہر کے بیشتر ٹریفک سگنلز بند ہوگئے ڈی آئی جی ٹریفک نے بھی اعتراف کرلیا اقبال دارا نے بتایا کہ نوے مرکزی سگنلز میں سے ساٹھ سے زائد خراب ہیں۔ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو سگنلز کے تار چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے خط بھی لکھ دیاشہریوں کے مطابق سگنلز کی خرابی سے ٹریفک کی روانی متاثر اور حادثات کا خدشہ ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق سگنلز کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام کرنے والا شعبہ غیر فعال ہے جس سے سنگلز کی مرمت کا کام متاثر ہورہا ہے۔