میاں راشد اقبال کا ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ، ملاقاتیں 

میاں راشد اقبال کا ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ، ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان (نیوز رپورٹر)چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے آپریشنل گاڑیوں کے ٹریکنگ سسٹم اور شکایات پورٹل کا معائنہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے کمپنی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ منیجر فنانس ساجد ریاض،منیجر آئی ٹی محمد عمران اور کمپنی سیکرٹری کبیر خان بھی موجود تھے چیئرمین میاں ارشد اقبال نے اپنے وزٹ کے دوران آئی ٹی سسٹم اور مانیٹرنگ میکنزم پر اظہار اطمینان بھی کیا۔میاں راشد اقبال نے کہا کہ سرکاری وسائل کے ضیاع کو بچانے کیلئے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

وہیکل ٹریکنگ سسٹم قابل ستائش ہے جبکہ کمپنی انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود صفائی آپریشن میں بہتری کیلئے کوشاں ہے۔چیئرمین راشد اقبال نے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کا ٹاسک دیا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے آپریشن فلیٹ کو مکمل کرکے یومیہ کوڑا کرکٹ کی کولیکشن بڑھائی جائے گی۔سی ای او نے بتایا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے 1139 شکایات سیل مکمل فعال ہے۔