کوٹ ادو،افسروں کاسکول بچوں  سے استقبال،ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس

  کوٹ ادو،افسروں کاسکول بچوں  سے استقبال،ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کا سکول کے معصوم بچوں سے استقبال کروانے کا سخت نوٹس لے لیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو جس میں بچے آفسران کا استقبال کر رہے تھے،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 او ایجوکیشن سمیت تمام ایجوکیشن آفسران کی سرزنش کی،ایجوکیشن آفیسر سمیت سکول پرنسپل کو بھی شوکاز جاری کرکیایکسپلینیشن کال کر لی،ڈپٹی کمشنرسیدمنورعباس بخاری نے کہا کہ اس طرح کی روایات کم سے کم میرے ضلع میں برداشت نہیں، مجھ سمیت کسی آفسر کو اس پروٹوکول کی اجازت نہیں،تمام محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کر دی ہیں کسی وزٹ پر کوئی غیر ضروری سرگرمیاں نہیں کی جائینگی،ڈپٹی کمشنرسیدمنورعباس بخاری نے کہا کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں ہمیں انکی خدمت پر معمور کیا گیا ہے ایسی سرگرمیوں سے آفسران اپنے آپکو دور رکھیں،سکول ہوں یہ کوئی بھی ادارہ آفسر شاہی کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے