بستی ملوک: سکول،کالجز میں منشیات سپلائی تیز، آپریشن، ملزم گرفتار

    بستی ملوک: سکول،کالجز میں منشیات سپلائی تیز، آپریشن، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،بستی ملوک (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان تھانہ بستی ملوک میں تعینات ایس ایچ او رائے نذاکت کو آفسران بالا  آر پی او 

(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 ملتان،سی پی او ملتان،ایس پی آپریشن کی طرف ٹارگٹ دیا گیا کہ بستی ملوک کے اسکولز و کالجز کے طلبا وطالبات کو نشہ کی لت میں لگانے والے بد نام زمانہ منشیات فروش جمیل عرف جیلہ کو گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایس او تھانہ بستی ملوک رائے نذاکت نے  TSIمحمد بلال کو منشیات فروش جمیل عرف جیلہ کو پکڑنے کا اسپشل ٹارگٹ دیا  TSIمحمد بلال نے اپنی ٹیم کانسٹیبل محمد ارشد بلوچ اور محمد اقبال کے ہمراہ دن دن رات کوشش کرکے منشیات فروش جمیل عرف جیلہ کو 2 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے گرفتار ہوتے ہی کئی اہم شخصیات نے ملزم کو چھڑانے کیلیے خفیہ زرائع سے پولیس سے ڈیل کی کوششیں کی لیکن تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او رائے نذاکت،TSIمحمد بلال نے کسی بھی دبا، لالچ میں آئے بغیر ملزم کے خلاف فوری مقدمہ نمبر 2267/23،زیر دفعہ 9C درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ملزم کی گرفتاری پر اہلیان بستی ملوک نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کی وجہ سے نوجوان طلبا،طالبات کا مستقبل برباد ہورہا تھا تفتیشی آفسر محمد بلال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بستی ملوک کی حدود سے منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے جسکی مدد سے بہت جلدمزید گرفتاریاں متوقع ہیں