نو عمر، بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف آپریشن،77گرفتار

     نو عمر، بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف آپریشن،77گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)پولیس نے نو عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلانے کے الزام میں 77 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں تفصیل کے مطابق ملتان پولیس اور ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے نو عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلانے کے الزام میں 77 نوجوانوں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔