فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ناکہ، رکشہ سے 450کلو مردہ مرغیاں برآمد

  فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ناکہ، رکشہ سے 450کلو مردہ مرغیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے پولیس اسٹیشن سول لائن مظفرگڑھ میں مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ دھر لیا۔لوڈر رکشہ میں مردہ مرغیاں لوڈ کرکے مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جارہی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 سینکڑوں کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔ سپلائر کے خلاف سنگین خلاف ورزی پر تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردار گوشت کا کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پی ایف اے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔