سٹیٹ بینک ملتان،200روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 

      سٹیٹ بینک ملتان،200روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)سٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان کے آڈیٹوریم  میں 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی تقریب منعقد ہوئی۔سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین  تقریب کے  مہمان خصوصی تھے۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق  چوہدری اور ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک اظہراقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔نیشنل سیونگ بنک کے افسران، طلبا و طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں  شرکت کی۔سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر18صفحہ7پر)

کہ نیشنل سیونگز بنک ملک کے معاشی استحکام میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا مستقبل میں ترقی کے لئے ہر فرد کے لئے اپنی آمدنی میں سے  بچت انتہائی ضروری ہے۔انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا کہ انعامی بانڈز کی خریداری بچت کا بہترین طریقہ ہے کیونکہ انعامی بانڈز کی صورت میں بچت بھی محفوظ رہتی اور انعام نکلنے کا چانس بھی موجود رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کے زیراہتمام ہونے والی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا طریقہ انتہائی شفاف ہے۔اس موقع پر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک اظہر اقبال نے سیکرٹری سروسز امجد شعیب خان ترین کو شیلڈ پیش کی جبکہ جبکہ تقریب میں شرکت کرنیوالے خصوصی طلبا کو اعزازیہ دیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگ ارسلان اسلم ملک نے کہا کہ پاکستان کے شہری کو انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کرنی چاہیے۔محسن رفیق چوہدری ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان نے کہا کہ قومی بچت کی سکیموں کے زریعے عوام الناس کو بچت کرنی چاہیے تاکہ مشکل وقت میں کام آسکے۔فراز علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ نیشنل سیونگز ملتان کے زیر اہتمام RS=200مالیت کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک میں منعقد ہوئی تقریب کے چیئرمین محسن رفیق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ انعامی بانڈز خرید کرانعامات سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے نیشنل سیونگز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔