ڈیرہ غازیخان،غازی یونیورسٹی میں تقریب،وظائف تقسیم

  ڈیرہ غازیخان،غازی یونیورسٹی میں تقریب،وظائف تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں  ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی مالی معاونت کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز  کی زیر صدارت تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، حکومت پنجاب کی طرف سے غازی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو وظائف دیئے گئے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے منتخب طلباء و طالبات میں وظیفہ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ان طلباء و طالبات کو اپنا تعلیمی معیار بہتر کرنے کے لیے اور زیادہ محنت کی ضرورت (بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے مالی معاونت کے بعد آپ تدریسی و تحقیقی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان طلباء و طالبات کی مستقبل میں تعلیمی اور تحقیقی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا اور اسکالرشپ کو صرف اچھی کارکردگی کی بنیاد پرآگے جاری رکھا جائے گا۔ انہوں  نے ڈاکٹر محمد علی تارڑ کی سربراہی میں ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل اسسٹنس ڈویلپمنٹ غازی یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ اس تقریب کے انعقاد میں لیکچرر شعبہ سوشیالوجی سمیرا بانو، اور فہیم ناصر نے معاون کا کردارادا کیا۔ سکالرشپ کے چیک لینے والوں میں رضیہ اکبر، انعم اعجاز، محمد ارشد، محمد انور شاہ، مصباح حیدر، عثمان عزیز، عون نواز، ثناء زہرا، حمیرا خان، ریاض احمد، سیدہ زہرا حیدر، روپ زہرا، کلثوم نثار، ارسہ فاطمہ، سید باسط شاہ، محمد سجاد، محمد رمضان علی، محمد عمار، فرحت ریاض، محمد راشد رفیق، عاصمہ نواز، محمد اسد عباس، عائشہ فیاض، محمد اصغر، محمد شہزاد، محمد ذیشان، حرا فاطمہ، پاکیزہ بی بی، کلیم اللہ، فاطمہ عقیل، محمد اسماعیل، اور مہوش منظور شامل ہیں۔