پنجاب بھر میں پولیس چوکیاں بحال سرائے سدھو میں سکیورٹی صورتحال تشویشناک

        پنجاب بھر میں پولیس چوکیاں بحال سرائے سدھو میں سکیورٹی صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوپڑہٹہ(نمائندہ پاکستان)کچھ عرصہ پہلے صوبہ بھر میں بند پولیس چوکیاں بحال کر دی گئی تھیں مگر ضلع خانیوال کے تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں قائم چوکی فاضل شاہ ابھی تک بحال نہ ہو سکی تھانہ سرائے سدھو ضلع بھر میں سب سے بڑی حدود رکھنے والا تھانہ شمار کیا جاتا ہے(بقیہ نمبر9صفحہ7پر )

 جو کہ 59 مواضعات پر مشتمل ہے دریائی بیٹ رکھنے والا یہ تھانہ جرائم پیشہ افراد کی آمجگاہ بھی ہے ۔ چوکی فاضل شاہ کے ختم ہونے کی وجہ سے جرائم کی ریشو بڑھ چکی ہے اور وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ جب چوکی کا افتتاح ہوا تھا تو اہل علاقہ نے باقاعدہ مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ۔ تھانہ سے تقریبا بیس کلومیٹر دور چوکی کا قیام جرائم روکنے میں مددگار ثابت ہوا اور اہل علاقہ سکون کی نیند سونے لگے تھے جرائم کی شرح کم ہو گئی تھی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں سے اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر اب دوبارہ جرائم پیشہ افراد کھل کھیلنے لگے ہیں ۔ اہل علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے آئی جی پنجاب آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے فاضل شاہ چوکی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔