وہاڑی:ڈاکو پکڑنے پر شہری کوتعریفی سرٹیفکیٹ،25ہزار نقد انعام

  وہاڑی:ڈاکو پکڑنے پر شہری کوتعریفی سرٹیفکیٹ،25ہزار نقد انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈکیت کو پکڑنے کے حوالے سے غیر معمولی کردار ادا کرنے پر شہری کو پولیس تعریفی سرٹیفکیٹ اور 25 ہزار روپے کیش انعام سے نوازا۔ "ع" نامی(بقیہ نمبر8صفحہ7پر )

 شہری سے 2 کس مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کر ڈکیتی کی واردات کی اور مزاحمت پر اس پر فائرنگ بھی کی لیکن وہ وہ محفوظ رہا اس دوران "ع "نامی شہری نے جان جوکھوں میں ڈال کر ایک ڈکیت کو بھاگتے ہوئے دبوچ کر نہ صرف واردات ناکام بنا دی بلکہ پولیس کے پہنچنے تک اسے اپنی گرفت میں رکھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان نے اس بہادری پر شہری کو اپنے دفتر میں بطور مہمان دعوت دی اور گلے لگا کر اس کی تعریف میں کہا کہ آپ نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں پولیس کی جو مدد کی وہ لائق تحسین ہے۔ ہمیں آپ جیسے ذمہ دار شہریوں پر فخر ہے۔