دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیدی

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست ...
دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دیدی
سورس: X/@TheRealPCB

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز  ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق  نیوزی لینڈ میں جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار  90 رنز کی  اننگز کی بدولت گرین شرٹس نے 220 رنز بنائے۔میزبان ٹیم نے آخری وکٹ پر پاکستان کا دیا ہوا ہدف سات گیندیں قبل حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ندا ڈار کی جگہ قیادت کرنے والی فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوا، بدقسمتی سے بولرز آخری وکٹ حاصل نہ کر سکیں۔میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنرغلام فاطمہ کا کہنا تھا کہ میچ نہ جیتنے کا افسوس ہے، آخری ون ڈے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

مزید :

کھیل -