’’عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے‘‘ انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری ، عمیر نیازی کو نوٹس، وضاحت طلب کرلی گئی 

’’عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے‘‘ انتخابات ...
’’عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے‘‘ انتخابات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری ، عمیر نیازی کو نوٹس، وضاحت طلب کرلی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا تحریری حکم جاری کردیا، 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگ لی ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھاکہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالےگا، عمیر نیازی بظاہر جمہوری عمل ڈی ریل کرنے کی کوشش کے مرتکب ہوئے۔

جیو نیوز کے مطابق تحریری حکم میں کہا گیا ہےکہ ہائیکورٹ نے 2753 ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کا کام روک دیا، لاہور ہائیکورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کردیا۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہےکہ ڈی آر اوز اور آراوزکو خاص طورپرانتخابات کیلئے تعینات نہیں کیا گیا، تعینات افسران پہلے سے بطور انتظامی افسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے جب کہ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔