ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے، درجنوں زخمی

ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے، درجنوں زخمی
ولیج کونسل کے اجلاس میں کونسلر نے دستی بم پھینک دیئے، درجنوں زخمی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (ویب ڈیسک) ہنگری کی سرحد کے قریب یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کردیا۔کونسل کی میٹنگ کی کارروائی فیس بک پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی جہاں اگلے سال کے بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پرگرما گرم بحث کی جا رہی تھی۔

"جیو نیوز "کے مطابق اجلاس کے دوران کونسل کے سربراہ کو بونس دینے کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ کونسلر نے اچانک  دستی بموں سے حملہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارروائی جب 90 منٹ پرپہنچی تھی تو ایک کونسلر بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے چیختا چلاتا ہوا اجلاس سے باہر نکلا اور ایک ساتھی کو بھی باہر لے گیا، چند منٹ بعد وہ واپس آیا اور اس نے ایک ایک کرکے دستی بم پھینکنا شروع کردیئے۔

پولیس کے مطابق کونسل پر دستی بموں سے حملے کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 افراد کی حالت نازک ہے جن میں خود حملہ آور بھی شامل ہے۔یوکرینی پولیس کی جانب سے حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں۔