نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا۔نیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں، نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی مقامی عدالت نےفراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی تھی۔