محکمہ برائے تحفظ ماحولیات  سندھ کے حکام کا مختلف بھٹہ خشت کا دورہ 

محکمہ برائے تحفظ ماحولیات  سندھ کے حکام کا مختلف بھٹہ خشت کا دورہ 
 محکمہ برائے تحفظ ماحولیات  سندھ کے حکام کا مختلف بھٹہ خشت کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )محکمہ برائے تحفظ ماحولیات حکومت سندھ کےریجنل انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹرمیرپورخاص علی محمد رند نےاسٹنٹ ڈائریکٹرعمرکوٹ وکرم کمارو ٹیم کےہمراہ عمرکوٹ کےعلاقےہیراباد میں واقع مختلف اینٹوں کےبھٹوں کا دورہ کیاجنہیں زگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے کے احکامات دیےگئے تھےٹیم نے بھٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیااوربھٹوں پر نصب بلوور سسٹم ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا ۔

اس موقع پر بھٹہ مالکان نے بتایا کےمطلوبہ مشینری منگوانے کے آرڈر دے دیے گئےہیں جو کہ پنجاب کے شہر لاہور سے آنے والی ہیں جوجلد از جلد نصب کردی جائینگی۔ ریجنل انچارج علی محمدرند نےاس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ  عمرکوٹ میں چلنے والے تمام اینٹوں کے بھٹےاس جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہو رہے ہیں جو  ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام میں  بہت بڑی پیش رفت ہے ۔