سانحہ اے پی ایس ، شہید بیٹے کی خواہش اس کی شہادت کے بعد باپ نے پوری کردی، محل بنادیا

Dec 16, 2023 | 01:51 PM

چارسدہ (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں المناک سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو آج 9 سال گزر چکے ہیں جس میں ہرشہید بچے کی اپنی ایک داستان بنی ، چارسدہ کے باپ بیٹے کی لازوال محبت بھی اپنی مثال آپ رہی اور بیٹے کی خواہش پر اس کی شہادت کے بعد محل بنا دیا۔

جیو نیوز کے مطابق  دہشتگردوں نے باپ سے ایک بہادر اور ہونہار بیٹا تو چھین لیا لیکن جدائی کے بعد بھی باپ نے بیٹے کی ایک ایسی خواہش پوری کردی جو اس نے زندگی میں اپنے باپ سے کی تھی۔ کرنل (ر) سکندر حیات نے اپنے شہید بیٹے حیات اللہ کی خواہش پر ایک محل بنایا ہے۔

 شاندار محل میں ایک کمرہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بہادربیٹے حیات اللہ کے لیے بھی ہے۔

مزیدخبریں