کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی
کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونیوالی خاتون دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی این پی )غریب آباد انڈر پاس میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئی جو  نجی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون موٹر سائیکل پر شوہر کے ہمراہ غریب آباد انڈر پاس سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گرگئی اور سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئی جس کا نجی ہسپتال میں علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ انتقال کرنے والی خاتون ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔ رہنما ایم کیو ایم سلمان مجاہد بلوچ کے مطابق  مقتولہ کی  تدفین بلدیہ قبرستان میں کر دی گئی ہے ۔