2 سال سے پی ٹی آئی صرف الیکشن مانگ رہی ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا: شعیب شاہین کھل کر بول پڑے

2 سال سے پی ٹی آئی صرف الیکشن مانگ رہی ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جھوٹ ...
2 سال سے پی ٹی آئی صرف الیکشن مانگ رہی ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا: شعیب شاہین کھل کر بول پڑے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ2 سال سے پی ٹی آئی صرف الیکشن مانگ رہی ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا۔ سپریم کورٹ میں ہم بار بار انتخابات کے انعقاد کے لیے گئے۔وہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرت رہے تھے۔

"جنگ " کے مطابق  شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ روز کوئی نوٹس نہیں تھا ہم کس طرح سپریم کورٹ پیش ہوتے، ہمیں بتایا گیا چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات ہے، آج تک بلے کا نشان ہمیں نہیں ملا، ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ تو دیا جائے۔ مسلم لیگ (ن )کے سپر لاڈلے کو ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا صرف مطالبہ تھا، الیکشن کے آر اوز عدلیہ سے لیے جائیں، گزشتہ روز یہ جھوٹ بولا گیا سارے ڈی سیز کو تبدیل کیا گیا ہے، اسلام آباد کے ڈی سی کے تبادلے کا 3 دفعہ نوٹیفکیشن ہوا، کیا وہ تبدیل ہوا؟ پچھلے 2 سال سے پی ٹی آئی صرف الیکشن مانگ رہی ہے، 9 مئی کا ڈرامہ رچایا گیا اور الیکشن آگے لے جایا گیا، 8 فروری کی تاریخ پی ٹی آئی کی پٹیشن پر دی گئی، گزشتہ روز کوئٹہ کنونشن کے لیے گیا تھا مجھے ایئر پورٹ سے باہر جانے نہیں دیا گیا، ورکرز کنونشن نہیں کرنے دیا جا رہا، الیکشن کیسے صاف و شفاف ہوں گے۔