کینیڈین حکومت نے گوگل کی طرف سے ملنے والے سالانہ کروڑوں ڈالر کا دو تہائی پرنٹ میڈیا کو دینے کا اعلان کردیا

کینیڈین حکومت نے گوگل کی طرف سے ملنے والے سالانہ کروڑوں ڈالر کا دو تہائی پرنٹ ...
کینیڈین حکومت نے گوگل کی طرف سے ملنے والے سالانہ کروڑوں ڈالر کا دو تہائی پرنٹ میڈیا کو دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈین حکومت نے نیوز آﺅٹ لیٹ کو گوگل کی طرف سے ملنے والی 10کروڑ کینیڈین ڈالر سالانہ کی رقم سے دو تہائی پرنٹ میڈیا ہاﺅسز کو دینے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق گوگل کی طرف سے یہ رقم کینیڈا کی نیوز آﺅٹ لیٹس کو ان کی خبروں کی ڈسٹری بیوشن کے عوض دی جائے گی۔ 
کینیڈین حکومت اور گوگل کی انتظامیہ مہینوں طویل مذاکرات کے بعد اس تاریخی معاہدے تک پہنچے ہیں، جس کے تحت گوگل نے کینیڈین میڈیا کمپنیوں کو اشتہارات کی مد میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے طور پریہ رقم دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
گوگل کی طرف سے 10کروڑ کینیڈین ڈالر (تقریباً 21ارب 16کروڑ روپے) کی رقم ادا کی جائے گی، جس میں سے 30فیصد ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو ملے گی جبکہ 63فیصد پرنٹ میڈیا کو دی جائے گی۔باقی بچ جانے والی 7فیصد رقم کینیڈا کے سرکاری ریڈیو سی بی سی کو دی جائے گی۔