”اب آپ بچوں کو کسی بھی رنگ کا جیکٹ، کوٹ، ٹوپی یا جرابیں پہنا کر سکول بھیج سکتے ہیں“ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پالیسی نرم کردی

”اب آپ بچوں کو کسی بھی رنگ کا جیکٹ، کوٹ، ٹوپی یا جرابیں پہنا کر سکول بھیج ...
”اب آپ بچوں کو کسی بھی رنگ کا جیکٹ، کوٹ، ٹوپی یا جرابیں پہنا کر سکول بھیج سکتے ہیں“ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پالیسی نرم کردی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے طلباءو طالبات کے لیے یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سردی کے موسم میں صوبے کے تمام سکولوں کے طلباءو طالبات کسی بھی رنگ کا سویٹر یا جیکٹ پہن کر سکول آ سکتے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے اس حوالے سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں، جن میں سکول انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طالب علم کے خلاف مختلف رنگ کا سویٹر ، جیکٹ، کوٹ، ٹوپی اور جرابیں پہننے پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔یونیفارم پالیسی میں یہ نرمی جنوری اور فروری، دو ماہ کے لیے کی گئی ہے۔