ایک پارٹی کو فیور، دوسری کوچورکہنےکا سلسلہ بندہونا چاہیے،جاوید لطیف

ایک پارٹی کو فیور، دوسری کوچورکہنےکا سلسلہ بندہونا چاہیے،جاوید لطیف
ایک پارٹی کو فیور، دوسری کوچورکہنےکا سلسلہ بندہونا چاہیے،جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کاکہنا ہے کہ  ایک پارٹی کو فیوردوسری کوچورکہنے کا سلسلہ بندہونا چاہیے۔ہرمرتبہ پاکستان میں بیوروکریسی اورعدلیہ نے الیکشن کروائے۔آج یہ مانتے ہی نہیں ہے۔

شیخوپورہ میں پریس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطے کو نوازشریف کی ضرورت ہے ،لوگ اس پر اعتمادکرتے ہیں ۔اداروں کے اندرخوداحتسابی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچے گا تو ملک میں سکون ہوگا۔

سابق وزیر کاکہنا تھا کہ دوسرے صوبوں میں اپنی تنظیم پرتوجہ نہیں دے سکے۔وہاں پر سیاسی اتحادکرسکتے ہیں۔اداروں میں بیٹھےلوگوں کا کردارذاتی ہوناچاہیے۔کوئی فعل یاغلطی کرتاہےاس کا احتساب ہوناچاہیے۔الیکشن میں تاخیر  کا مقصد ریاست اور سیاست میں ن لیگ کو نقصان پہنچنا تھا،سپریم کورٹ نےبروقت فیصلہ دے کر قوم اورملک کو بچالیا۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ن لیگ  پنجاب میں چودھری شجاعت کےسواکسی سے اتحاد نہیں کرےگی۔دہشتگردی کے پیچھے سراٹھانے والی سوچ کا سرکچلنے کی ضرورت ہے۔ آج کے دن بہت سارے واقعات رونماہوئے۔مختلف ادوارمیں اداروں میں بیٹھے طاقتوروں نے جب جب مرضی کی ،ملک کونقصان ہوا۔نظریہ کمزورہوجائے تو ملک قائم نہیں رہتے۔

مزید :

قومی -سیاست -