سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے پشاور روانہ ہو گئے

سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے پشاور روانہ ہو گئے
سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے سے پشاور روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف زرداری پشاور روانہ ہو گئے،وہ خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری  نے  دیگر پارٹی رہنماوں کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی  27 دسمبر سے باقاعدہ الیکشن مہم شروع کرے گی۔ جو ترقی سندھ میں ہوئی وہ پورے پاکستان میں لانے کا وقت آ گیا ہے۔ پنجاب کے اندر لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، من پسند ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی تسلسل سے الیکشن کا مطالبہ کر رہی تھی۔ 

 اس موقع پر پی پی رہنماشیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تو پہلے ہی الیکشن کے میدان میں ہے،کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ بلاول چاروں صوبوں میں خود انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ فیصلہ ہوا ہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم کا آغاز ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنے منشور پر عمل کیا، دوسری پارٹیاں انتقام کی سیاست کر رہی ہے، اس وقت عوام کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے جس سے ان کو بچانا ہے۔

مزید :

قومی -