تحریک انصاف انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے یا نہیں؟ اہم رہنما بول پڑے

تحریک انصاف انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے یا نہیں؟ اہم رہنما بول پڑے
تحریک انصاف انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے یا نہیں؟ اہم رہنما بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق تاثر غلط ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سینئر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہونے چاہئیں، ہماری پارٹی شروع سے کہتی آئی ہےکہ انتخابات 90 روز میں ہی کروائے جائیں۔ پی ٹی آئی کے امیدواران سے برابری کی سطح کا سلوک کیا جانا چاہئے، بلے کے نشان کیلئے قانونی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، مزید کہنا تھا کہ ہمیں بلے کے انتخابی نشان سے محروم کرنے کی کوششں جاری ہے، انہوں نے الیکشن کمیشن کا رویہ جانبدارانہ قرار دے دیا۔

مزید :

قومی -