بھارتی ڈرامے سی آئی ڈی کی اداکارہ نے ماں اور بھائی پر مقدمہ درج کرادیا

بھارتی ڈرامے سی آئی ڈی کی اداکارہ نے ماں اور بھائی پر مقدمہ درج کرادیا
بھارتی ڈرامے سی آئی ڈی کی اداکارہ نے ماں اور بھائی پر مقدمہ درج کرادیا
سورس: سوشل میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی اداکارہ ویشنوی دھنراج کو انکے اہلِ خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعلق انہوں نے والدہ اور بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ 

ویشنوی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے بارے میں بتارہی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنے زخم بھی دکھا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویشنوی کی درخواست پر انکی والدہ اور بھائی کے خلاف نان کاگنیسیبل کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ  ویشنوی دھنراج نے مشہور زمانہ ٹیلی ویژن سیریز سی آئی ڈی سمیت متعدد شوز میں اداکاری کی ہے۔ نان کاگنیسیبل کیس میں پولیس عدالتی حکم کے بغیر نہ تفتیش کر سکتی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ ویشنوی نے اپنی ویڈیو میں مداحوں سے کہا تھا کہ وہ اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں مداحوں سے مزید کہا کہ "میرے گھر والوں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے خرافات بکیں، مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، میری مدد کیجیے۔

مزید :

تفریح -