تحریک انصاف کے کس اہم رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا؟

تحریک انصاف کے کس اہم رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا؟
تحریک انصاف کے کس اہم رہنما نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے ملاقات کی جس کے دوران عدالتوں میں کیسز، قانونی معاملات اور الیکشن سے متعلق بات چیت ہوئی۔ 

اس موقع پر پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن ملتوی کرانے کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے انتخابات لڑنے کی پلاننگ کر لی۔

پرویز الہیٰ نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریاں روکی جائیں اور ہماری پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

مزید :

قومی -