انسان نما بھیڑیئے نے 12 سالہ بچے کو قابو کیا، مارپیٹ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا

انسان نما بھیڑیئے نے 12 سالہ بچے کو قابو کیا، مارپیٹ کر زیادتی کا نشانہ بنایا ...
انسان نما بھیڑیئے نے 12 سالہ بچے کو قابو کیا، مارپیٹ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں سنگدل شخص نے 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق 12 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی جس کو میبنہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ملزم نے لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنی ہوس پوری کی۔ 

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے بعد ازاں لڑکے کو ظالمانہ طریقے سے قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔