جے یو آئی نے ہمیشہ غیر ملکی ایجنڈا کو ناکام بنایا ہے، عبدالغفور حیدری 

    جے یو آئی نے ہمیشہ غیر ملکی ایجنڈا کو ناکام بنایا ہے، عبدالغفور حیدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جیکب آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ہمیشہ غیر ملکی ایجنڈا کو ناکام بنایا ہے، جے یو آئی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکے گی۔ ہم سیکولر جماعتوں کے ساتھ تو چل سکتے ہیں لیکن کسی فتنے کے نہیں چل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی جدوجہد کو سو سال سے زیادہ ہوچکا ہے جس وقت انگریز کے خلاف بات کرنا موت کو دعوت دینا ہوتی تھی تب بھی ہم نے حق کا پرچم بلند کیاجے یو آئی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ہم ملک میں کسی فتنے کو برداشت نہیں کرسکتے، 73کے آئین کے تحت ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔ اجلاس سے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مزاکرات کے دروازے مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت سے کھل گئے ہیں پاک افغان تعلقات جلد بہتری کی جانب جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے اور کسی کے لیے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ اجلاس میں مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کو سندھ کا بلامقابلہ امیر منتخب کیا گیا۔ 

غفور حیدری