گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، مصدق ملک

گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، مصدق ملک
گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے گیس کی قیمتیں بڑھنے کی بات کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  کے پروگرام" نیا پاکستان میں "گفتگو کے دوران  وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے  کہ گیس کی قیمتیں بڑھنی ہیں، 66 سے 70 فیصد صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔ گھریلو صارفین کو گیس دے رہے ہیں، بچی ہوئی گیس انڈسٹریز کو مل رہی ہے۔ پائپ لائن کی گیس بھی مہنگی ہوتی جارہی ہے، ایل این جی کی قیمت بڑھتی جائے گی تو صارفین پر بوجھ بڑھتا جائے گا۔

 "جنگ " کے مطابق مصدق ملک کا  مزید کہنا تھا  کہ جب گیس مہنگی خرید کر سستی بیچتے ہیں تو 6 مہینے بعد قیمت بڑھ جاتی ہے۔ 66 سے 70 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دیتے ہیں۔ ایل این جی لیا تو فیصلہ کیا گیا کہ یہ پاور سیکٹر کو دی جائےگی، ایل این جی گھریلو صارفین کو دیں گے قیمت بڑھتی جائے گی اور ڈیمانڈ کم ہوگی۔