کچھ بغاوت مری مٹی میں ملادی جائے۔۔۔

Dec 16, 2024 | 05:08 PM

پہلے توفیق و ہدایت کی دعا دی جائے 
پھر اُسے وعدہ خلافی پہ سزا دی جائے

تشنہ پنچھی کی شکم سیری کے بدلے اے خدا
حوضِ کوثر پہ مری پیاس بجھا دی جائے 

خواب میں پہلے بچھڑنے نہ دیا جائے اسے
 پھر اسی خواب کو تعبیر جدا دی جائے

دل یہ کہتا ہے کہ اُس شخص کو سوچوں ہی نہ میں 
کبھی کہتا ہے کہ اک بار صدا دی جائے

مار ڈالے نہ سیاست کہیں پھر عزتِ نفس
کچھ بغاوت مری مٹی میں ملادی جائے

اتنی خواہش ہے کہ تمثیلہ کی مانند خدا 
 اُس کی بیٹی کو بھی عفت کی ردا دی جائے

کلام :تمثیلہ لطیف

مزیدخبریں