شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں داماد نے گھر میں گھس کر ہتھوڑے کے وار سے س±سر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کو کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ ماچھیکے سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں داماد نے گھر میں داخل ہو کر ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کردیا۔
لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 80 سالہ یوسف ولد رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ سعدیہ فاروق، 22 سالہ ثانیہ فاروق اور 50 سالہ ارشد بی بی شامل ہیں۔
پولیس نے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔