دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تین وفاق اور دو صوبائی ریجنوں کو ٹاسک مل گیا

دہشت گردی کی روک تھام کیلئے تین وفاق اور دو صوبائی ریجنوں کو ٹاسک مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (زاہد علی خان) دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے واقعات کی روک تھام اور ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے پانچ مختلف ریجنوںکی قوت، مہارت اور صلاحیت کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے حکم پر تین وفاقی اور دو صوبائی ریجنوں کے ذمے کام سونپ دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کاﺅنٹر ٹیررازم، آئی جی، سی آئی ڈی اور سپیشل برانچ کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ریجنوں کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام تر قوت اور مہارت کو بروئے کر لائیں اور ایسی وارداتوں کی روک تھام کی جائے جو کہ ملک کے لئے ناسور بن کر رہ گئی ہیں۔
دہشت گردی

مزید :

صفحہ اول -