قیام امن کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا دوسرا دور جلد ہوگا:امیر حیدرہوتی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے صوبے اور قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا دوسرا دور جلد ہوگا اور اس کا ایجنڈا جمعیت علماءاسلام ف کے تعاون سے طے کیا جائے گا پشاور میں بچوں کے اہسپتال کے افتتاح پر میڈیا سے بات کر تے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس میں قبائلی رہنماو¿ں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
